Nov ۰۹, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • سعودی اتحادی ملکوں کے دارالحکومت یمن کے نشانے پر

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد میں شامل ملکوں کے دارالحکومت، یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل حملوں کے نشانے پر ہیں۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن ضیف اللہ الشامی نے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے والے سعودی اتحاد کی مداخلت سے متعلق کسی بھی قسم کی خاموشی کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ابوظبی، دبئی اور سعودی اتحاد میں شامل تمام ملکوں کے اہم شہر خاص طور سے دارالحکومت، یمنی قوم کے جائز حملوں کے نشانے پر ہیں۔
یمنی فوج اور عوامی تحریک انصاراللہ نے پانچ نومبر کو سعودی جارحیت کے جواب میں ریاض کے ملک خالد ہوائی اڈے کو اندرونی ملک تیار کیے جانے والے برکان دو ایچ، بیلسٹک میزائل حملے کا نشانہ بنایاتھا جس سے سعودی اتحاد کے ملکوں پر خوف طاری ہو گیا ہے۔
انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے بھی اس قسم کے میزائل حملوں کو یمن کے دفاعی اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بند اور یمن کا محاصرہ ختم ہونے کی صورت میں اس قسم کے حملے روکے جاسکتے ہیں۔

ٹیگس