Nov ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کو حزب اللہ کا انتباہ

لبنان کی انقلابی تحریک حزب اللہ نے سعودی عرب سے لبنان کے معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیروت میں حزب اللہ کے پارلیمانی اجلاس کے موقع پرجاری بیان میں سعودی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لبنان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی سے باز رہے۔

حزب اللہ کا یہ بیان لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری کی جانب سےاپنے عہدے سے استعفی دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب لبنانی وزیر خارجہ جبران باسل نے ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے کہ لبنان جمہوری ملک ہے اور لبنانی عوام نے اسکی خاطر بہت قربانیاں دیں اوراس ملک کے عوام ہی اپنے حکمرانوں کو منتخب اور معزول کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے چند روز قبل سعودی عرب کے دباو میں آکراپنے دورہ سعودی عرب کے موقع پراپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس