اسرائیل کی جارحیت 30 فلسطینی گرفتار
Nov ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے غرب اردن کے علاقوں میں جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں نے کل رات اور آج صبح الخلیل شہر سے ایک بچی سمیت 30 فلسطینوں کو گرفتار کر لیا۔
فلسطینی قیدیوں کے مرکز کے ترجمان ریاض اشقر کا کہنا ہے کہ اس وقت 56 فلسطینی عورتیں اور جوان لڑکیاں صیہونی جیلوں میں قید ہیں کہ جن میں سے 12 قیدیوں کی حالت اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کی وجہ سے خراب ہے۔
اسرائیل کی غیر قانونی حکومت اپنے توسیع پسندانہ اھداف کے حصول کیلئے ہر روز فلسطین کے مختلف علاقوں سے فلسطینیوں کو گرفتار کرتی ہے۔
فلسطین کی انسانی حقوق کی تنظیم الضمیر کی رپورٹ کے مطابق تقریبا 7 ہزار فلسطینی صیہونی جیلوں میں قید ہیں۔