Nov ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • ایرانی صحت کی اصلاحاتی منصوبہ بندی کی تعریف

پاکستان کے وزیر صحت نے ایران کی صحت کی اصلاحاتی منصوبہ بندی کی تعریف کی ہے۔

پاکستانی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے اپنے دورہ تہران کے موقع پراپنے ایرانی ہم منصب حسن قاضی زادہ ہاشم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے صحت کی اصلاحاتی منصوبہ بندی اس ملک کے ترقی کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی صحت کے شعبے میں ایسے منصوبوں کے حوالے سے پرعزم ہے اور اس حوالے سے ایران کے کامیاب تجربات سے استفادہ کریں گے.

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان مختلف ادویات اور ویکسینز کی تیاری میں باہمی تعاون کو بڑھا کر دونوں ممالک میں صحت کے شعبے میں مزید پیش رفت حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ ایران کی ویٹرنری تنظیم اور پاکستان کی وزرات صحت کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ٹیگس