Nov ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • روہنگیائی مسلمانوں کی ہجرت کا سلسلہ جاری

میانمار اور بنگلا دیش کے درمیان معاہدے کے باوجود روہنگیا مسلمانوں کی ہجرت کا سلسلہ جاری ہے۔

میانمار کے صوبے راخین میں رواں سال اگست سے جاری فوجی آپریشن کے بعد روہنگیا مسلمان بنگلا دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے دونوں ملکوں کے درمیان مسلمانوں کی واپسی کے معاہدے کے بعد پناہ گزینوں کی ہجرت کا سلسلہ جاری ہے۔ بنگلا دیش پہنچے پناہ گزینوں کی تعداد چھے لاکھ سے بھی بڑھ گئی۔

ادھراقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین اور فلاحی تنظیموں کی جانب سے پناہ گزینوں کو مہیا کی گئی خوراک ختم ہو جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ٹیگس