امریکہ و اسرائیل پر انصاراللہ کی تنقید
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ و صیہونی حکومت، موجودہ دور کی سرکش حکومتیں ہیں کہ جن کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے پیر کے روز ماہ ربیع الاول ماہ میلادالنبی ص کی مناسبت سے اپنی دوسری تقریر میں کہا کہ امریکہ و اسرائیل، عوام کی روزمرہ زندگی کو اپنے کنٹرول میں لینے اور عوامی کو الہی فرائض سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تاریخ کے ہر دور میں طاغوت و سرکشی کا وجود رہا ہے جس کا مقصد لوگوں کو راہ خدا سے دور کرنا ہے۔
الحوثی نے کہا کہ امریکی سعودی جارحیت، یمن میں موجودہ تبدیلیوں کی اصل وجہ اور اس ملک میں معاشی مسائل کی ذمہ دار ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اپنے ملک کے تمام سیاسی گروہوں سے اپیل کی کہ وہ سعودی جارحیت اور یمن کے محاصرے کا متحدہ طور پر مقابلہ کریں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔