Nov ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے لئے متحدہ عرب امارات کے تعاون کا پردہ فاش

سعودی عرب کے ٹیلی ویژن چینل نبا نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، عرب ملکوں میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہا ہے۔

سعودی ٹی وی چینل نبا نے منگل کو خبر دی ہے کہ گذشتہ جمعے کو مصر کے صوبے شمالی سینا کے شہر العریش کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے میں متحدہ عرب امارات کا ہاتھ تھا-

اس دہشت گردانہ حملے میں تین سو پانچ نمازی شہید ہو گئے تھے-

سعودی ٹیلی ویژن چینل نبا کی رپورٹ میں ماہرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، مصرکے صوبے سینا میں دہشت گرد گروہ داعش کے اقدامات کی بڑے پیمانے پر مالی مدد کر رہا ہے-

حال ہی میں الشاہد نیوز ویب سائٹ نے لیبیا میں گرفتار کئے گئے متحدہ عرب امارات کے ایک جاسوس کے اعترافی بیان کو شائع کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات صحرائے سینا میں داعش کی مالی مدد کر رہا ہے تاکہ مصری حکومت کے لئے مشکلات پیدا کرے-

رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے صحرائے سینا میں سرگرم دہشت گرد گروہ داعش کی تیس ملین ڈالر سے زائد مالی مدد کی ہے-

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے صومالیہ میں ایک مسلح گروہ کو ساٹھ ملین ڈالر، لیبیا میں مسلح گروہ جیش الاسلام کو بیالیس ملین اور پاکستان میں مسلح گروہوں کو ایک سو بیس ملین ڈالر سے زیادہ مالی مدد فراہم کی ہے-  

 

ٹیگس