مصر کے سابق وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات پر تنقید
Nov ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۱ Asia/Tehran
مصر کے سابق وزیراعظم احمد شفیق نے کہا ہے کہ ان پر متحدہ عرب امارات سے باہر جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے سابق وزیر اعظم احمد شفیق نے متحدہ عرب امارات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات سے باہر جانے پر ان پر عائد کی جانے والی پابندی کو مصر کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔احمد شفیق نے مصر کے صدارتی انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے شرکت کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی بنا پر وہ متحدہ عرب امارات سے مصر جاناچاہتے تھے۔احمد شفیق، مصر کے ریٹائرڈ فوجی جنرل ہیں جنھوں نے دو ہزار بارہ میں مصر کے صدارتی انتخابات میں محمد مرسی کے مقابلے میں ایک کروڑ تیس لاکھ ووٹ حاصل کئے تھے اور اسی بنا پر مبصرین انھیں، السیسی کے مقابلے میں طاقتور حریف امیدوار سمجھتے ہیں۔