الحشدالشعبی کا عراق اور شام کی سرحدوں پر مکمل کنٹرول
Dec ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی نے شام کے ساتھ عراق کی مشترکہ سرحدوں پر مکمل کنٹرول کرلیا ہے۔
المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ عراق کی عوامی رضاکارفورس نے مغربی عراق میں اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے الجزیرہ اور صوبہ الانبار کے کئی دیگر علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد اور اس پورے علاقے پر اپنا کنٹرول کرلیا ہے۔
عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے حملوں کی وجہ سے داعش کے دہشت گرد عناصر اپنے اڈوں سے نکل کر شام کی سرحدوں کی جانب فرار کرنے پر مجبور ہوگئے۔
عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ داعش کے خلاف جنگ ختم ہوگئی ہے۔