عراق؛ الانبار میں داعش کے مزید خفیہ ٹھکانے تباہ
Aug ۲۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے صوبے الانبار میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق عراق کی سیکورٹی فورس کے پریس ذرائع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صوبے الانبار کے علاقے وادی ابوموقانیر کے قریب داعش دہشت گردوں سے متعلق خفیہ ٹھکانے پر حملہ کیا گیا۔
اس بیان کے مطابق اس حملے میں عراق کے مختلف مسلح دستوں نے حصہ لیا۔
عراق و شام کی سرحدوں کو دہشت گردوں سے شدید خطرہ لاحق ہے اور شام و عراق کی سرحدوں میں دس ہزار دہشت گردوں کی سرگرمیاں جاری ہیں اور یہ ایک خطرناک مسئلہ ہے۔
حالیہ مہینوں کے دوران عراق کے مختلف علاقوں خاصطور سے صوبے دیالہ میں فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی مشترکہ کاروائیوں میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور ان کو خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے۔