فلسطینیوں کااحتجاج اسرائیل کی بربریت،11 فلسطینی شہید
Dec ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیو ں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فوج کی فائرنگ سے 9 روز کے دوران 11 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے ۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کر دیا گیا۔ جلوس جنازہ اور نماز جنازہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی اور امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا کر اس عزم کا اظہار کیا کہ خون کے آخری قطرے تک بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بننے دیا جائے گا۔