Dec ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • حزب اللہ: امریکی ویٹو فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی

لبنان کی انقلابی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں سلامتی کونسل میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق مصر کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کرنے پرامریکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ویٹو کے ذریعے فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال اورعالمی برادری کے اجماع کی توہین کی ہے۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں سلامتی کونسل میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق مصر کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کرنے پرامریکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائیل کا حامی اور طرفدار ہے اور اس سے مسئلہ فلسطین کے حل کے سلسلے میں توقع رکھنا بالکل غلط ہے اس لئے کہ امریکہ فلسطینی عوام پر ہونے والے اسرائیلی مظالم میں برابر کا شریک ہے۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے حامی اور اتحادی عرب حکمراں در حقیقت عرب اقوام کے نمائندے نہیں ہیں وہ عرب اقوام پر مسلط کردہ امریکی حکمراں ہیں۔

حزب اللہ نے کہا کہ عرب اقوام کو اپنی غیرت اور حمیت کا ثبوت دیتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل نواز عرب حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے اور امریکہ کے ہاتھوں عرب اقوام کی غیرت کو پامال کرنے کی اجازت  نہیں دینی چاہیے۔

ٹیگس