قندہارحملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی
قندہار پولیس ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔
افغانستان کے صوبے قندہارمیں خودکش بمبار نے بارود سے بھری بکتر بند گاڑی پولیس ہیڈ کوارٹرز سے ٹکرادی، حکام کے مطابق حملے میں 6 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ۔
قندہار پولیس کے ترجمان غورزنگ آفریدی نے بتایا کہ حملے میں 6 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے اور تمام متاثرین مقامی پولیس اہلکار تھے۔
ایک مقامی پولیس افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز ہیڈکوارٹرز سے کئی میل دور تک سنی گئی اور دھماکے میں 8 کے قریب افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے 8 اہلکاروں کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہےتاہم طالبان نے درجنوں فوجی بکتر بند گاڑیاں اور پک اپ ٹرکس اپنی تحویل میں لے رکھا ہے، جنہیں پولیس اور فوجی اڈوں پر خودکش حملوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔