Dec ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر کے قریب خودکش حملہ، تین ہلاک

افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کے دفتر کے قریب خودکش حملہ ہوا ہے جس میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق پیر کی صبح دارالحکومت کابل کے علاقے پی ڈی 9 میں واقع عبدالحق سکوائر میں این ڈی ایس کے دفتر کے قریب خود کش حملہ ہوا ہے ۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس خود کش حملے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی  ہوئے ہیں تاہم کابل حکومت نے تا حال ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے مرجاہ نامی ضلع میں ایک سڑک کنارے نصب شدہ بم سے ایک مسافر وین ٹکرائی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 7 شہری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، صوبائی گورنر کے ترجمان نے ہلاکتوں کی تعداد 10 بتاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بم پھٹنے سے مسافر وین تباہ ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس کے دوران ایسے بموں کے پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتیں 800 سے تجاوز کر گئی ہیں۔

ٹیگس