Dec ۲۶, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • سعودی جارحیت میں سو سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی

یمن کے صوبے تعز کے علاقے تعزیہ کے بازار پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

یمن کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں کے وحشیانہ حملے میں سو سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوئے اور مرنے والوں کی لاشین اور اعضائے بدن، تین سو میٹر کے حدود میں بکھرے ہوئے ہیں۔ یمن کی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والے بیشتر افراد کی شناخت کرنا بھی ناممکن معلوم ہوتا ہے۔ اس سے پہلے آمدہ خبروں میں بتایا گیا تھا کہ یمن کے تعزیہ بازار پر سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں کی وحشیانہ بمباری میں پچاس سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی جارحیت میں زخمی ہونے والی بعض یمنی عام شہریوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے پیش نظر شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
دریں اثنا یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ تعزیہ شہر میں سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم، یمنی عوام کے خلاف مسلط کی جانے والی جنگ میں سعودی عرب کی شکست کی نشاندہی کرتے ہیں۔
انصاراللہ کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت، دولت و ثروت کا استعمال کر کے اقوام متحدہ کے فیصلے کو اپنے حق میں تبدیل کر وا رہی ہے اور سعودی عرب اس طرح سے یمنی شہیدوں کا خون پایمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس