Jan ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • سعودی شہزادے طلال بن عبدالعزیز کی بھوک ہڑتال

پریس ذرائع‏ نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی شہزادے طلال بن عبدالعزیز نے بھوک ہڑتال کررکھی ہے

الجزیرہ عربی چینل کے حوالے سے ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی  شہزادے طلال بن عبدالعزیز نے ریاض کے ایک ہوٹل میں اپنے تین بیٹوں کو مسلسل حراست میں رکھے جانے کے خلاف احتجاج کے طور پر بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔سعودی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ چھیاسی سالہ طلال بن عبدالعزیز نے گذشتہ  دس نومبر کو اس وقت بھوک ہڑتال شروع کی جب ان کے بیٹے ولید کو حراست میں لے لیا گیا۔سعودی ذرائع‏ کے مطابق ریاض کے ملک فیصل اسپتال کے ڈاکٹروں نے انھیں پائپ کے ذریعے غذا دینے کی بھی کوشش کی۔سعودی شاہ نے گذشتہ سال نومبر میں اپنے بیٹے محمد کی سربراہی میں کرپشن کے خلاف ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور جب سے اب تک سعودی عرب کے  دسیوں  سابق و موجودہ حکام اور شہزادوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

ٹیگس