Jan ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۲ Asia/Tehran
  • افغانستان: طالبان کے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے شہر قندہار میں طالبان کے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندہار میں طالبان نے  بھاری ہتھیاروں سے ایک جگہ پر موجود پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے اہلکاروں کے قریب پہنچ کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر 5 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور زخمی بھی ہوا جو جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 9 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ہمارے حملہ آور پولیس اہلکاروں کی گاڑیاں اور ہتھیار بھی ساتھ لے آئے ہیں۔ ترجمان نے پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

ٹیگس