کردستان تیل کے ذخائرعراقی حکومت کی تحویل میں
Jan ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
عراق کی مرکزی حکومت اورعراقی کردستان کے مابین اختلافات بدستور کو ہوتے جا رہے ہیں۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ صوبہ کردستان کی مقامی حکومت نے تیل کے ذخائر کو مرکزی حکومت کی تحویل میں دینے کا اعلان کیا ہے۔
عراقی وزیراعظم نے کہا کہ بغداد اور اربیل کے پاس مختلف اختلافات کو حل کرنے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے تیل کے مسئلہ کو حل کرلیا اسی طرح دوسرے مسائل بھی حل کرسکتے ہیں۔