Jan ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • یمن: عدن میں جھڑپوں میں 36 ہلاک 185 زخمی

یمن کے جنوبی شہر عدن میں گذشتہ دو روز کے دوران سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ مسلح عناصر کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دو سو اکّیس افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے  جنوبی شہر عدن میں ریاض میں مقیم یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ مسلح عناصر اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح عناصر کے درمیان گذشتہ اڑتالیس گھنٹے میں ہونے والی جھڑپوں میں دونوں طرف کے چھتیس سے زائد افراد ہلاک اور ایک سو پچاسی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔عدن میں دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والی تازہ جھڑپ میں بھی نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پیر کی رات بھی دونوں فریقوں میں جھڑپ ہوئی تھی۔اتوار کے روز بھی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ مسلح عناصر کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم دس افراد ہلاک اور تقریبا سو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔جنوبی یمن کی موجودہ صورت حال سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ عدن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان محاذ آرائی اب اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ دونوں ہی ممالک یمن سے ایک دوسرے کا اثر و رسوخ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس