افغانستان میں طالبان اورداعش دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں
Feb ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ ننگرہار کے حکام کا کہنا ہے کہ طالبان اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں اب تک دونوں جانب سے 10 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
صوبہ ننگرہار کے پولیس کمانڈر کے ترجمان «حسین مشرقیوال» کا کہنا ہے کہ ''اچین'' شہر کے ''منگل باغ'' نامی علاقے میں طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ مشرقی افغانستان میں اچین نامی شہر کو داعشی دہشت گردوں کا مرکز سجمھا جاتا ہے اور داعشی دہشت گرد اب اس صوبے کے دیگر علاقوں تک پھیلنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی افواج داعش کو ایک خاص منصوبے کے تحت افغانستان کے مختلف علاقوں میں پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں۔