افغانستان: پولیس مرکز پر حملہ 6 اہلکار ہلاک
افغانستان کے صوبے ھلمند میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز کے مرکز پر حملہ کرکے 6اہلکاروں کو ہلاک اور 8 کو شدید زخمی کردیاہے۔
تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ھلمند کے گورنر کے ترجمان نے طالبان حملے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔
طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے طالبان حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے 15 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے ہفتے بھی اس صوبے میں طالبان نے حملہ کرکے متعدد افغان اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کردیا تھا اس حملے میں پولیس کمانڈر شمسالله سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ مغربی افغانستان میں طالبان کے حملوں میں آئے روز اضافہ ہی دیکھنے میں آرہا ہے اور امریکی فوج سمیت افغان حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔