Feb ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • یمنی فوجیوں کی کارروائی میں 2 سعودی فوجیوں کی ہلاکت

یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے دو سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارحیت کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا اوردو فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی جس میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور ہوئے۔

سعودی عرب نے تقریبا گزشتہ تین برس سے یمن پرجنگ مسلط کررکھی ہے لیکن یمنی عوام نے باہمی اتحاد کے ساتھ سعودی عرب کو اس کے عزائم میں ناکام بنا دیا ہے۔

البتہ سعودی عرب نے اس عرصے میں یمن کو بہت بڑا جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ سعودی عرب نے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو بالکل تباہ کر دیا ہے۔ سعودی عرب کو یمن کے خلاف جارحیت میں امریکہ سمیت دس ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

ٹیگس