یمن میں سعودی آلہ کاروں کی ہلاکت
یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کی مشرقی صوبے لحج میں میزائلی حملے میں متعدد سعودی آلہ کار ہلاک ہو گئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق میزائلی حملہ سعودی عرب کی فوج کی جانب سے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے سرحدی علاقے رازح پر میزائلی حملےاور پھر توپ کے گولے داغے جانے کے بعد کیا گیا۔ سعودی جنگی طیاروں نے جنوبی یمن کے صوبے تعز پربھی بمباری کی۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ عدن میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں 2 بچوں اور ایک عورت سمیت 6 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور چند دوسرے عرب ممالک کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن پر جارحیت شروع کی جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے جبکہ یمن کے محاصرے کے بعد اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہوا لیکن اس کے باوجود سعودی عرب اپنے مقاصد میں ناکام رہا ہے۔