سعودی فوجی اہداف پر یمنی فوج کے حملے
Mar ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں جیزان میں قائم سعودی عرب کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
اسپوتنک نیوز کے مطابق جنوبی سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان کے شبکہ نامی فوجی اڈے پر یمنی فوج اور عوامی رضارکار فورس کے حملے میں متعدد فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔مغربی سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان میں بھی یمنی فوج کی ایک کاروائی کے دوران دو سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔یمنی فوج کی ایک اور کارورائی کے دوران سعودی فوجی اتحاد کا مقامی کمانڈر عبدالقادر مریط ہلاک ہوگیا ہے۔درایں اثنا نویں سیکٹر پر یمنی فوج اور سعودی عرب سے وابستہ مستعفی حکومت کے مسلح دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں سعودی عرب سے وابستہ تراسی مسلح دہشت گرد مارے گئے ہیں۔