Mar ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی جوابی کارروائی، کئی سعودی فوجیوں کی ہلاکت

سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے سعودی عرب کے علاقے جیزان میں فوجی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے کئی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن پر سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں واقع قیس نامی علاقے میں سعودی عرب کی متعدد فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے جبکہ چار دیگر کو یمنی فوج نے قیدی بنا لیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جازان و نجران کے علاقوں میں بھی یمنی فوج کی جوابی کارروائیوں میں سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب یمنی فوج نے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں میں واقع فوجی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔

ٹیگس