Mar ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے کھوکھلے دعوے کی حقیقت، کیا اسرائیل میں جنگ کی ہمت ہے؟ .. مقالہ

اسرائیل کے ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا ہے کہ اسرائیل، ایران سمیت 6 محاذ پر ایک ساتھ جنگ کے لئے تیار ہو رہا ہے۔

ایوی کوچاوی نے اسرائیل کے بحری فوجیوں کے درمیان تقریر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ایران مشرق وسطی میں انتہا پسندی کی ترویج کر رہا ہے، اسرائیلی فوج بھی اپنی طاقت بڑھا رہی ہے اور مستقبل میں  جنگ کے لئے خود کو تیار کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل پانچ محاذوں پر ایک ساتھ جنگ کے لئے تیار ہو رہا ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ پانچ محاذ کون سے ہوں گے؟

اس پروگرام میں اسرائیل کی بحری فوج کے سربراہ نے بھی کہا کہ اسرائیلی بحریہ بڑی خاموشی سے زیر آب اور پانی کے اوپر ہر طرح کے آپریشن کامیابی کے ساتھ آگے بڑھانے کی توانائی رکھتی ہے۔

حالیہ مہینوں میں اسرائیلی حکام، علاقے میں "ممکنہ جنگ" کے بارے میں مسلسل بیان بازی کر رہے ہیں۔

اسی کے ساتھ حالیہ دنوں میں اسرائیل کے 2500 فوجیوں نے امریکی فوجیوں کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقیں بھی کی ہیں۔

فلسطینی تنظیم حماس بھی ہر وقت اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائی کے لئے تیار رہتی ہے۔

شام اور عراق میں دہشت گردوں کی شکست کے بعد امریکا اور اسرائیل، اسلامی مزاحمتی تحریکوں اور ایران سے انتقام لینے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں جنہوں نے ان ممالک میں دہشت گردوں کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

امریکا کی سربراہی میں مغرب، ایران کے میزائل پروگرام کے اسرائیل کی سیکورٹی کے لئے محدود کرنے کے درپے ہے۔

کچھ تجزیہ نگاروں کے مطابق، شام میں اسرائیل کے ایف-16 جنگی طیارے کی سرنگونی کے بعد اسرائیلی حکام جنگ کی بات کرکے اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں ہیں اور اگر ان میں ایران پر حملے کی طاقت ہوتی تو وہ اتنے دنوں تک انتظار نہ کرتے۔

 

ٹیگس