افغانستان: سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ
Mar ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
افغان حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ ہلمند کے ناد علی نامی شہر میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ کیا گیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان «عمرزواک» کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پر حملہ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے کیا گیا ہے۔
افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں کم ازکم 8 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
صوبہ ہلمند کے حکام نے ابھی تک مارے جانے والے سیکیورٹی فورسز کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔
تاحال کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔