Mar ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • سعودی جارحیت میں 17 یمنی شہریوں کی شہادت

یمن پر سعودی حکومت کی تازہ جارحیت میں کم سے کم ستر عام شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ اسی دوران یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے سعودی جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

صنعا میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی صوبے صعدہ پر سعودی حکومت کے جنگی طیاروں کی تازہ بمباری میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔

اسپتال کے ذرائع نے سترہ افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے مغربی صوبے الحدیدہ کے شہر الجراحی پر آٹھ بار حملہ کیا ہے۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات بھی سعودی حکومت کے طیاروں نے صنعا کے نواحی شہر نہم پر بمباری کی تھی جس میں ایک بچے سمیت تین بے گناہ شہری شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے صوبہ صعدہ پر بمباری کرنے والے ایک سعودی طیارے کو مار گرایا ہے۔
یمنی فوج اب تک متعدد سعودی جنگی جہازوں اور ڈرون طیاروں کو مار گرا چکی ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ ضالع کے علاقے مریس میں سعودی اتحاد کے فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔
صوبہ الجوف کے شہر المصلوب میں بھی سعودی دشمن کی ایک فوجی گاڑی کو تباہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام فوجی ہلاک ہو گئے۔
درایں اثنا جنگ سے متعلق یمن کے انفارمیشن ہیڈکواٹر نے جنوبی سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران کی مراش چھاؤنی پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے کے بعد سعودی فوجیوں کو بکتربند گاڑیوں اور ٹینکوں کے ذریعے علاقے سے فرار کی ویڈیو جاری کی ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان، اس پہلے بھی کئی بار سعودی عرب کے سرحدی علاقوں نجران اور جازان میں فوجی اہداف اور ٹھکانوں پر کامیاب حملے کر چکے ہیں۔
سعودی عرب نے امریکہ کی ایما پر مارچ دو ہزار پندر سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے میں اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو کے رہ گیا ہے ۔
سعودی جارحیت کی وجہ سے یمن کی ساٹھ فی صد آبادی کو قحط، بھوک مری اور بیماریوں کا سامنا ہے اور ہیضہ اور ڈیفتھیریا جیسی بیماریاں وبائی شکل اختیار کرتی جا رہی ہیں۔

ٹیگس