سعودی ایئر پورٹ پرمیزائلی حملے
Mar ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
یمنی فورسز نے سعودی عرب میں ریاض کے ملک خالد ایئر پورٹ سمیت دیگر اہداف پر سات میزائل داغے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کی تین سالہ بربریت اور جارحیت کا جواب دیتے ہوئے سعودیہ کے دارالحکومت ریاض کے ملک خالد ایئر پورٹ سمیت دیگر اہداف پر سات میزائل داغے ہیں۔
یمنی فورسز کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ کے وعدے کے مطابق سعودی عرب کے ملک خالد ایئر پورٹ سمیت متعدد اہداف پر سات میزائل داغے گئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے ایچ 2 برکان میزائلوں کے ذریعہ سعودی عرب کے اندر اپنے اہداف کو بالکل ٹھیک نشانہ بنایا ہے جبکہ سعودی عرب کا دفاعی میزائل نظام ان کو روکنے میں ناکام ہوگیا ہے لیکن سعودی عرب کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ یمنی میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا گیا ہے۔