Apr ۰۱, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • سعودی نیشنل گارڈ پرمیزائلی حملہ

یمنی فوج کی میزائل یونٹ نے نجران میں سعودی عرب کے نیشنل گارڈ پر بدر ایک نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ جنوبی عربستان کے علاقے نجران میں یمنی سرکاری فوج نے نیشنل گارڈ پر بدر1 میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یمنی فوج نے کم فاصلہ تک نشانہ بنانے والے  بدر1 نامی میزائل سے آرامکو کمپنی کو نشانہ بنایا تھا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل یمنی فوج نے بدر1 نامی بیلسٹک میزائل بنانے کا اعلان کیا تھا۔

یمنی وزارت دفاع کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان میں سعودی عرب کی کمپنی آرامکو پر بھی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے یمنی فورسز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے 300 اہم مراکز اس کے میزائلوں کی رینج میں ہیں۔

 

ٹیگس