غزہ میں ایک اور فلسطینی شہید
Apr ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک اور فلسطینی نوجوان غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں شہید ہو گیا۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے شہر خان یونس میں مروان عودہ قدیح کو گولی مار کر شدید طور پر زخمی کر دیا تھا اور اب وہ زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گیا-
گذشتہ تیس مارچ کو یوم الارض کی ریلی پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے بعد سے اب تک صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں تیس سے زائد فلسطینی شہید اور تین ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں-
زخمیوں میں بہت سے فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہے- فلسطین سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ صیہونی فوجیوں نے پیر کی صبح غرب اردن کے مختلف علاقوں میں حملہ کر کے بارہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جن میں حماس کے متعدد کارکن شامل ہیں۔