Apr ۱۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • لشکرجھنگوی کی فنڈنگ میں سعودی عرب اور پاکستان ملوث ہیں:  ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

کوئٹہ کے مقامی میڈیا کو نامعلوم مقام سے دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ لشکر جھنگوی بلوچستان میں شیعہ ہزارہ نسل کشی میں براہ راست ملوث ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کوئٹہ کے مقامی میڈیا کو نامعلوم مقام سے دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ میڈیا خود جانتا ہے کہ یہ وہی پرانی سپاہ صحابہ ہے، جس نے حق نواز جھنگوی کے بعد نام بدل کر لشکر جھنگوی نام رکھ دیا۔ ان کی پوری قیادت پنجاب میں ہے، اب وہ اسے بلوچستان میں لانا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے زیادہ تر جرائم پیشہ افراد کو جمع کیا گیا، ان سے شیعہ ہزارہ قتل عام کا کام اور بلوچ تحریک سے توجہ ہٹانے کا کام لیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا کہنا تھا کہ لشکر جھنگوی ہو، لشکر طیبہ، حرکت الانصار، جنداللہ، جیش العدل ہو یا پھر جیش محمد، ان جیسے تمام دہشتگرد تنظیموں کے پیچھے پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی اور ایم آئی کا ہاتھ ہے ان کو پوری فنانسنگ پاکستان اور سعودی عرب کی جانب سے ہوتی ہے۔

بی ایل ایف کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر کا کہنا تھا کہ ان دہشتگرد تنظیموں کو ایسے لوگوں کی حمایت حاصل ہے، جو حکومتوں میں ہیں۔

ٹیگس