سعودی عرب پر کئی میزائل فائر
Apr ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں نے سعودی عرب کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ریاض پر کئی میزائل فائر کئے۔
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت دفاع پر میزائل داغا ہے جس نے اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا ہے ۔ یمنی فورسز نے جیزان میں بھی ملک عبداللہ اقتصادی شہر پر بدر- 1 میزائل سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ۔
یمن کے نہتے، مظلوم اور پابرہنہ عربوں نے سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ سلمان کی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ریاض پر کئی میزائل فائر کرکے ثابت کردیا ہے کہ اگر یمن کا دارالحکومت صنعا محفوظ نہیں تو سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض بھی محفوظ نہیں رہے گا۔