Apr ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • سعودی جارحیت صعدہ ایئر پورٹ پر کلسٹر بموں سے حملہ

یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کے بھیانک اور خوفناک جرائم کا سلسلہ جاری ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کے بھیانک اور خوفناک جرائم کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب نے یمن کے صوبہ صعدہ کے ایئر پورٹ پر کلسٹر بموں سے حملہ کیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ صوبے صعدہ میں اتحادی فوج کے فضائی حملے میں متعدد عام شہری شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ صعدہ میں کی جانے والی بمباری سے متعدد نہتے یمنی مسلمان شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  سعودی عرب نے یمن پر وحشیانہ ہوائی حملوں میں کئی بار کلسٹر بموں کااستعمال کیا ہے جبکہ کلسٹر بموں کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

 اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یمن کے نہتے عوام  پر کلسٹر بموں سے حملہ کرنے سے گریز کرے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل بڑے شیطان امریکہ کی سرپرستی میں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

ٹیگس