بحران شام کا فوجی حل نہیں، امریکہ نے اعتراف کر لیا
Apr ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
امریکی وزیر جنگ نے شام پر فوجی جارحیت کے بعد اعتراف کیا ہے کہ شام کے تنازعے کو صرف سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔
رشا ٹوڈے کے مطابق امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ شام میں جاری جھڑپوں کو فوجی طریقے سے ختم نہیں کیا جاسکتا اور واشنگٹن بحران شام کی سفارتی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔
انہون نے دعوی کیا کہ شام میں امریکی فوجیوں کے قیام کا واحد مقصد داعش کے مسلح افراد کو شکست دینا ہے۔
امریکی وزیر جنگ نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس فرسودہ موقف کا اعادہ کیا کہ شام پر چودہ اپریل کو کیا جانے والا حملہ دوما شہر میں کیمائی حملوں کے خلاف ایک ردعمل تھا اور اس حملے کا مقصد شام میں جھڑپوں کو تیز کرنا نہیں تھا۔