May ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • غزہ بم دھماکے کی ذمہ دار صیہونی حکومت ہے، حماس

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں دھماکے کا ذمہ دار اسرائیل ہے جس میں عزالدین قسام بریگیڈ کے چھے اراکین شہید ہوئے ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں ہفتے کو ہوئے ایک دھماکے میں حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ کے چھے افراد شہید اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے زوایده علاقے میں ایک پلاننگ کے تحت عزالدین قسام بریگیڈ کے خلاف دہشت گردانہ حملہ کیا۔

عزالدین قسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی اس سازش کی مزید تفصیلات جلد ہی جاری کر دی جائیں گی۔

ٹیگس