May ۰۷, ۲۰۱۸ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  • صنعا میں ایوان صدر پر سعودی بمباری، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایوان صدر پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد چھیاسٹھ ہوگئی ہے

یمن میں عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے انفارمیشن سینٹر کی سائٹ نے خبردی ہے کہ یمن کے ایوان صدر پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں اسکولی بچے بھی شامل ہیں - اس سے پہلے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھے اور زخمیوں کی تعداد تیس بتائی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے- دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ایک رہنما توفیق الحمیری نے کہا کہ یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی اور اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط خیریت ہیں اور اس حملے میں کوئی گزند نہیں پہنچی -  دوسری جانب سعودی امریکی جنگی طیاروں نے شمالی صوبے صعدہ کے شہر الصحن میں دو پیٹرول اسٹیشنوں پر بھی بمباری کی ہے جبکہ صوبہ مارب کے شہر صرواح کو چار بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی اور مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

 

ٹیگس