May ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • صنعا کے ہوائی اڈے پر سعودی جارحیت

سعودی امریکی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے دارالحکومت صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بمباری کی ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی جارحیت کے بعد صنعا شہر میں کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں۔
سعودی اتحاد کے فوجی عہدیدار نے کہ جسکا نام ظاہر نہیں کیا گیا، العربیہ ٹیلی ویژن کو بتایا ہے کہ عنقریب یمن کے مغربی ساحلی شہری حدیدہ پر نئے حملے شروع کیے جائیں گے۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے شہر نجران میں واقع سعودی فوجی انٹیلی جینس اور الیکٹرانک وار سینٹر کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔
یمنی فوج نے سعودی عرب کے دارالحکوت ریاض اور الجاف میں واقع اقتصادی تنصیباب پر بھی کئی مزائل داغے۔

ٹیگس