عراق میں نئی حکومت بنانے کیلئے بڑے اتحاد کی تشکیل
الحکمہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چار بڑے اتحاد کے مابین عراق میں نئی حکومت بنانے کیلئے گفتگو جلد ہی ہوگی۔
سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق الحکمہ کے ترجمان محمد جمیل المیاحی نے کہا ہے کہ سید عمار حکیم کی صدارت میں آئندہ 72 گھنٹوں میں سائرون، النصر، الحکمه اور الفتح پر مشتمل
نئی اتحادی حکومت کی تشکیل ہو سکتی ہے۔ یہ ایسے میں ہے کہ سائرون اتحاد کے صدر مقتدی صدر نے جنھیں پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں ملی ہیں الحکمہ کے صدر عمار الحکیم، النصر کے صدرحیدر العبادی اور الفتح کے صدر ہادی العامری سے ملاقات کی اور نئی حکومت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
عراق کے پارلیمانی انتخابات میں سائرون اتحاد کے صدر مقتدی صدر کو 54 ہادی العامری اتحاد الفتح کو47 حیدرالعبادی اتحاد النصرکو 43 اور سید عمار حکیم اتحاد کو19 جبکہ اسامه النجفی کے اتحادالقرار کو 13 نشستیں ملیں۔