روہنگیائی پناہ گزینوں پر زمین تنگ
May ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
میانمار کی سیکیورٹی فورسز نے بنگلادیش اور میانمار کے درمیان ساحلی پٹی (بفرزون) پر پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کو فوری جگہ خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق میانمار فوج کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر جاری اعلانات میں کہا گیا ہےکہ میانمار کا یہ علاقہ فوری خالی کردو ورنہ مقدمے کا سامنے کرنے کے لیے تیار ہو جاؤ۔
روہنگیا کمیٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ میانمار فوج کے اعلانات سے بفرزون میں مقیم پناہ گزینوں میں سخت تشویش پھیل گئی ہے۔
کمیپ میں رہائش پذیر دل محمد نے کہا کہ ہم میانمار کے شہری ہیں وہ ہمارے آباؤاجداد کی زمین ہے اور ہمیں یہاں رہنے کا پورا حق ہے اور ہم یہاں سے نقل مکانی کرکے کیوں دوسری جگہ جائیں۔