May ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۳:۰۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب پر میزائلی حملہ

یمنی فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت پر مبنی ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے علاقہ جیزان پر بدر1 نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یمن کی سرکاری خبـررساں ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت پر مبنی ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے علاقہ جیزان پر بدر1 نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقہ المیہ پر بمباری کرکے 6 افراد کو شہید اور 3 کو زخمی کردیا تھا۔ جس کے جواب میں یمنی فورسز نے جیزان پر میزائل داغا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی گذشتہ تین سال سے مسلط کردہ جنگ میں اب تک 35 ہزارسے زائد افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس