فلسطین کی سرگرم رضاکار نرس رزان اشرف النجار شہید
بائیس سالہ رزان فلسطین میں امداد رسانی کے ادارے کی ایک سرگرم کارکن تھیں۔ وہ خان یونس میں مظاہرے کے دوران ایک زخمی کو ابتدائی طبی امداد دے رہی تھیں کہ انہیں غاصب صیہونی فوج نے براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ کو ہونے والے مظاہروں میں ایک فلسطینی نرس غاصب صیہونی فوج کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہوگئی ہے۔
رزان اشرف النجار کو غزہ میں ہونے والے مظاہروں کے دوران سینے پر گولی لگی۔ ان کو بچانے کی کوششیں کی گئیں لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
بائیس سالہ رزان فلسطین میں امداد رسانی کے ادارے کی ایک سرگرم کارکن تھیں۔ وہ خان یونس میں مظاہرے کے دوران ایک زخمی کو ابتدائی طبی امداد دے رہی تھیں کہ انہیں غاصب صیہونی فوج نے براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
رزان کو زخمی ہونے کے بعد ان کے ساتھیوں نے جائے وقوعہ سے اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا لیکن وہ بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے شہید ہوگئیں۔