امریکی بمباری میں آٹھ شامی شہری جاں بحق
شام کے شہر حسکہ پر امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں آٹھ عام شہری مارے گئے ہیں۔
دمشق میں سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے بتایا ہے کہ نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے حسکہ کے علاقے شدادی پر بمباری کی ہے۔ امریکی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم آٹھ افراد مارے گئے ہیں جو سب کے سب عام شہری ہیں۔
امریکی جنگی طیاروں نے جمعے کے روز بھی مشرقی شام کے شہر دیرالزور کے نواحی علاقے پر بمباری کی تھی جس میں آٹھ عام شہری مارے گئے تھے۔امریکی اتحاد کی مشترکہ کمان نے اپنی تازہ رپورٹ میں سن دوہزار چودہ سے اب تک عراق و شام میں کی جانے والی بمباری میں نو سو عام شہریوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔
آزاد ذارئع کا کہنا ہے کہ شام و عراق میں امریکی اتحاد کے حملوں میں مارے جانے والے عام شہریوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔حکومت شام نے بارہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے امریکہ کے غیر قانونی حملے بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔