پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں چار دہشت گرد ہلاک
Nov ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
		پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں ایک سیکورٹی آپریشن میں چار دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر، نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے علاقے قلات میں دہشت گردوں کے خلاف ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے بیرون ملک سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک اڈے پر حملہ کیا جس میں کم سے کم چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر، نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کافی عرصے سے دہشت گردوں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ ان دونوں صوبوں میں دہشت گردوں کو بیرون ملک سے سپورٹ ملتی ہے۔