Nov ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکہ

پاکستان: پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے سے ایک اہلکار جاں بحق، دو زخمی۔

سحرنیوز/پاکستان: اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکہ ہونے کی خبر ہے جس میں ایک اہلکار جاں بحق اور دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر واقع سی ٹی ڈی تھانے میں آج ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے بتایا کہ دھماکے میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے کہا کہ دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں موجود ملزمان کو سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

ٹیگس