Jun ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • سعودی اتحادی فوج  پر میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی

یمن کی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے نجران میں واقع سعودی اتحادی افواج کے اہم مرکز پر میزائل سے حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کردیا ہے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق، نجران کے جنوبی علاقے الصلہ میں موجود سعودی اتحادی افواج کے اہم فوجی مرکز پر یمنی سرکاری فوج نے میزائل حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی میزائل ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز سعودی اتحادی افواج کے زمینی اور فضائی حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔

سعودی عرب نے امریکہ اور برطانیہ کی شہہ پر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو زمینی، ‌فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس ملک کی مکمل ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے یمن میں غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے اور مختلف قسم کی بیماریاں وبائی شکل اختیار کرتی جا رہی ہیں۔

یمن پر سعودی جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ چودہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں اورکئی لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

یمن پر سعودی جارحیت کا مقصد اس ملک میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کو دوبارہ اقتدار میں لانا ہے تاہم یمنی عوام اور فوج کی استقامت کے نتیجے میں اس کا ایک بھی مقصد پورا نہیں ہو سکا ہے۔

ٹیگس