اسرائیلی حملے میں شہید اور زخمی فلسطینیوں کی تعداد میں اضافہ
Jun ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
غزہ میں عالمی یوم قدس کے موقع پر نکالے گئے ملین مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چھے سو بیس ہوگئی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ عالمی یوم قدس کے موقع پر غزہ کی سرحد پر نکالے گئے ملین مارچ پر صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ میں چار فلسطینی نوجوان شہید اور چھے سو سولہ زخمی ہوئے ہیں۔اس سے پہلے آمدہ خبروں میں یوم قدس کے موقع پر نکالے گئے واپسی مارچ پر اسرائیلی بربریت میں شہید اور زخمی ہونے والی کی تعداد چھے سو بتائی گئی تھی۔ہزاروں فلسطینیوں نے مسلسل گیارہویں ہفتے بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کیا۔واضح رہے کہ تیس مارچ سے جاری واپسی مارچ پر صیہونی فوج اسرائیلی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ایک سو اسّی قریب فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔