افغانستان: قندوز میں طالبان کا حملہ 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
Jun ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
افغان صوبہ قندوز میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ قندوز میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ طالبان نے سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران ملٹری ٹینکوں پر بھی قبضہ کرلیا۔
حملے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور افغان حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے سیزفائر کے اعلان کے بعد طالبان نے بھی پہلی بار عید الفطر کے تین دنوں میں افغان فورس کے خلاف جنگ بندی کا اعلان کیا ۔