روس اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل نہیں کرے گا
Jul ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
روس نے کہا ہے کہ وہ اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل نہیں کرے گا
مشرق وسطی کیلئے روسی صدر کے خصوصی ایلچی میخائیل بوگدانف نے کل صیہونی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو ایسی صورتحال میں کہ جب فلسطین اور اسرائیل کے مابین کوئی اتفاق رائے نہ پایا جائے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ نے 14 مئی 2018 کو اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا اور امریکہ کی اس طرح عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کی پوری دنیا میں مذمت کی گئی اور امریکہ کے اس اقدام کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔