Jul ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • فلسطینی خواتین پر اسرائیلی فوج کا تشدد

صیہونی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس کے گاؤں خان الاحمر میں مظاہرہ کرنے والی فلسطینی خواتین کو بے انتہا تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور حجاب اتار کر ان کی بے حرمتی کا ارتکاب بھی کیا۔

روزنامہ قدس العربی کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بلڈوزروں کے ذریعے خان الاحمر کے علاقے میں واقع فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی کوشش کی تاہم انہیں شدید عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد متعدد فلسطینی خواتین کو گرفتار بھی کر لیا۔ فلسطین کی ہلال احمر نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن عدنان الحسینی سمیت پچیس افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
صیہونی حکومت نے مئی دو ہزار اٹھارہ میں ایک سو اکیاسی افراد پر مشتمل اسٹریٹیجک فلسطینی گاؤں، خان الاحمر کو منہدم کرنے کا حکم دیا تھا۔

ٹیگس